بین الاقوامی

افسوسناک خبر آگئی :مسافر بس کھائی میں جاگری ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

برازیلیا(آئی پی ایس)برازیل میں مسافر بس پہاڑ سے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق، بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، جو کہ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدور تھے۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس ڈرائیور نے لین چھوڑنے اور الٹنے سے پہلے اپنی سمت کھو دی تھی۔حادثے کے وقت بارش ہو رہی تھی، اس کے علاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں ایک خطرناک موڑ تھا۔ جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ امدادی کارکن زخمیوں کو بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں، جنہیں علاقے کے قرینی اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker