اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان کے قتل کے منصوبے کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ، ان کے سکواڈ اور رہائش گاہ اور میں مزید اہلکار تعینات کردیئے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ہے جس کے لئے ان کو اضافی سکیورٹی کی ضرورت تھی ۔
فواد چودھری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکیورٹی ادارو ں کی رپورٹس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔