اہم خبریںپاکستان

اندرونی معاملات میں مداخلت، پاکستان کا امریکا سے شدید احتجاج

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان نے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمقام امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قائمقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker