کراچی (آئی پی ایس ) پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا ہے کہ عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلال غفار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ان شہریوں کا شکر گزار ہوں جو یہاں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے گئے، غیر ملکی ایجنڈا سب کے سامنے آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے، کل مزارِ قائد پر حاضری دیں گے، کل تمام اراکین اسمبلی عہد کریں گے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، تین بجے تین تلوار پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کا مزید کہنا تھا کہ کارواں مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا، وزیر اعظم عمران خان سے تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی، یہ جنگ صرف عمران خان جیتیں گے۔دوسری جانب پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کل کارواں نکالیں گے، شام 7 بجے وہ کارواں تین تلوار پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ تین تلوار وہی مقام ہے جہاں سے عمران خان نے کراچی کے لیے جدوجہد شروع کی تھی۔