
لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کا سپاہی تھا ہوں اور رہوں گا۔اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں،انہوں نے ہی قوم کو عزت سے جینا سکھایا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسے لیڈر کسی بھی قوم کا فخر ہوتے ہیں، ہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کا سپاہی تھا ہوں اور رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور حکومت عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی