اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،خیبرپختونخواہ کے18اضلاع میں پولنگ جاری

پشاور(آئی پی ایس) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے 18اضلاع کی65تحصیلوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ان اضلاع میں اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان بالا، کوہستان زیریں، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال بالا اور چترال زیریں شامل ہیں۔

سوات اور ایبٹ آباد میں سٹی میئر کی نشست پر بڑے معرکے کا میدان سج گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 29ہزار338امیدوار مدمقابل ہیں۔2میئرز اور63 تحصیل چیئرمین کی نشستوں کیلئے 651 امیدوار میدان میں ہیں۔1830ویلج اور نیبر ہوڈ میں جنرل نشستوں پر 13ہزار331امیدوار مدمقابل ہیں۔خواتین نشستوں کے لیے 3ہزار 201امیدار مدمقابل ہیں۔مزدور سیٹ کیلئے 6ہزار 602 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔یوتھ نشست کیلئے 5ہزار 446 اور اقلیتی نشست پر 107 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 18 اضلاع میں 77لاکھ 82 ہزار 862 ووٹرز ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔مرد ووٹرز کی تعداد 43 لاکھ 99 ہزار534 ہے۔خواتین ووٹرز کی تعداد 33 لاکھ 83 ہزار 354 ہے۔18اضلاع میں کل 6 ہزار 15 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔جن میں مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک ہزار 112 ہے۔خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک ہزار 21 ہے۔مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 3 ہزار 8سو 82 ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker