اسلام آباداہم خبریں

وفاقی پولیس کی پھرتیاں،پہلے مغوی پھر دہشت گرد بنا دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی پولیس کی پھرتیاں،پہلے مغوی پھر دہشتگرد بنا دیا ،شکرپڑیاں جنگل سے گرفتار دہشت گرد کے اغوا کی ایف آئی آر سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگرد محمد اسماعیل سی ڈی اے میں بطور سرویئر تعینات ہے ۔محمد اسماعیل کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ آبپارہ میں 26 مارچ کو درج ہوئی۔ اسلام آباد پولیس نے 28 مارچ کو دہشتگرد بنا کر نئی ایف آئی آر درج کردی ہے ۔محمد اسماعیل گھر سے گاڑی کی رجسٹریشن کرانے ایکسائز آفس گیا،آبپارہ میں درج ایف آئی آر کیمتن مطابق تھانہ آبپارہ میں مغوی کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہے۔ اسماعیل کی چار ساتھیوں سمیت سی ٹی ڈی نے دو دن قبل گرفتاری ظاہر کی تھی ۔ملزمان کو دہشتگرد ظاہر کرکے سیاسی جماعت کے جلسہ کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker