اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا:بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہو گا

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا، انتخابات کے لیے پولیس فورس نے انتظامات مکمل کرلیے، صوبہ بھر میں 1500 سے زائد پولنگ سٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے ۔

 

خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولیس فورس نے انتظامات مکمل کر لیے، صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی، مجموعی طور پر سکیورٹی کے لئے پولیس کے ہمراہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔

 

خیبرپختونخوا کے پہاڑی اضلاع جن میں مالاکنڈ۔ ہزارہ ریجن، کوہستان اپر و لوئر چترال اور وزیرستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے 6176 پولنگ سٹیشنز میں سے 1609 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے

 

جبکہ مجموعی طورپر54 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔پولیس حکام کے مطابق انتخابی مواد کی پولنگ سٹیشن تک ترسیل اور بیلٹ بکس کی واپسی تک فول پروف سیکورٹی پلان مرتب دیاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker