سندھکھیل

کراچی خواتین ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد، سنسنی خیزمقا بلے جاری

کراچی( آئی پی ایس )کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت کراچی میں پہلی خواتین ٹینس چمپئن شپ کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا، سنگلز اور ڈبل ایونٹس میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

کراچی میں پہلی کے پی ٹی ویمنز ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد ہوا، فائنل میچ ارج اور نتالیہ زمان کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں کھلاڑیوں نے جیت کے لئے خوب جان لگائی، سخت مقابلے کے بعد نتالیہ زمان نے کامیابی حاصل کرلی ، رنر اپ کھلاڑی ارج نے اگلی بار جیت کے لئے کمر کس کی۔چئیرمین کے پی ٹی نادر ممتاز وڑائج کا کہنا تھا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker