پنجابعلاقائی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر عہدے سے مستعفی

فیصل آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میںر کن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر اس حوالے سے تصدیق بھی کی ہے۔اپنے پیغام میں عاصم نذید کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے عہدے سے استعفی دیتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیٹ کسی کے باپ کی وجہ سے نہیں اپنی کارکردگی اور حلقہ کے عوام کی محبت سے مسلسل چار بار جیت چکا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے فیصل آباد کو سجایا اور سجاتے جائیں گے۔خیال رہے کہ چوہدری عاصم نذیر عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے اور ن لیگ کے حق میں ووٹ دیں گے۔ علاوہ ازیں عاصم نذیر کے ن لیگ میں آنے سے مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker