
اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔
اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک پیش کردی گئی ہے اور یہ ملک کے تیسرے وزیراعظم جن کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف 1989 اور شوکت عزیز کے خلاف 2006 میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جو گنتی کے بعد منظور کرلی گئی۔