بین الاقوامی

امریکہ کی پابندیوں کے تحت کوئی فاتح نہیں ہے،سنگاپوری اسکالر

روس -یوکرین تصادم کے بعد امریکہ نے مغربی ممالک کے ساتھ مل کر روس پر پابندیاں عائد کی ہیں جس سے یورپی یونین میں توانائی کی قیمت میں بڑا اضافہ بھی ہوا اور توانائی کے تحفظ کو خطرہ بھی لاحق ہے۔حالیہ دنوں یورپی یونین نے امریکہ کے ساتھ توانائی کے تعاون کا ایک منصوبہ جاری کیا اور امریکہ سے مزید مائع قدرتی گیس خریدنے کا اعلان کیا۔
سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر یے شو لیانگ نے کہا کہ امریکہ اس بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مفادات کی تلاش میں ہے لیکن حقیقت میں یورپی یونین نیز دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
یے شو لیانگ نے کہا کہ یورپی یونین کی درآمد کردہ قدرتی گیس کا چالیس فیصد اور خام تیل کا تیس فیصد روس سے آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے مائع قدرتی گیس کی درآمد کی لاگت روس کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ بنیادی تنصیبات پر سرمایہ کاری کے لیے وقت اور سرمایہ درکار ہوتا ہے مزید یہ ہے کہ امریکہ سے درآمد مائع قدرتی گیس یورپ کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتی ہے۔ یے شو لیانگ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے صرف اقتصادی پابندی پر توجہ دی ہے اور عالمی معیشت کی ترقی کے لیے کوئی حل پیش نہیں کیاجب کہ اقتصادی پابندی سے امریکہ سمیت عالمی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اب متعدد ممالک ،ادائیگی اور بچت کے لیے امریکی ڈالر کی بجائے دوسری کرنسی کا استعمال کرنے لگے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker