اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

اپوزیشن نے عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لے آئی، تحریک جمع ہونے کے بعد وزیراعلی اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاق کے بعد اپوزیشن نے پنجاب میں بھی محاذ سنبھال لیا

 

اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی۔ تحریک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر نے جمع کروائی۔عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کے اراکین کے دستخط بھی موجود ہیں

 

عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے چودہ دن میں سپیکر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ لیگی رکن اسمبلی رانا مشہود نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کی تصدیق کر دی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker