
منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار نے شوکاز کا جواب دیدیا۔ رمیش کمار کا مؤقف ہے کہ انہیں پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس نہیں ملا، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے نہ تو پارٹی چھوڑی ہے اور نہ ہی کسی پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کو ایسا انٹرویو نہیں دیا۔ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کی بہتری کے لیے اظہار کرنا میرا اور ہر پاکستان کا حق ہے اور یہ استعمال کرتا رہوں گا۔ شوکاز کے جواب کو موقع سمجھتے ہوئے یاد کروانا چاہتا ہوں کہ ای ٹی پی بی کا چئیرمین ہندو لگانے کا کہا تھا ۔ پارٹی پالیسی سے انحراف کے الزام کے فوری بعد وزیراعظم سے ملاقات کی اور وزیراعظم کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی لیکن مجھے اور میری فیملی فیملی کو دھمکیاں ملیں جس وجہ سے لاجز چھوڑا انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی شہباز گل نے میرےساتھ قومی میڈیا پر گالم گلوچ کی جس پر شہباز گل کو قانونی نوٹس دیدیا ہے تحریک انصاف کے لوگوں نے کراچی میرے گھر پر حملہ کیا لیکن تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے کسی نے مذمت نہیں کی۔ تریسٹھ اے مجھ پر نہیں لگتا شو کاز نوٹس واپس لیا جائے۔




