بین الاقوامی

چین تپ دق کی روک تھام اور علاج کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اہلیہ چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور تپ دق و ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ڈبلیو ایچ او کی خیر سگالی سفیر محترمہ پھنگ لی یوان نے خصوصی دعوت پر تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق پھنگ لی یوان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں عالمی ادارہ صحت اور عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں سے عالمی سطح پر تپ دق پر قابو پانے کے قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چینی حکومت تپ دق کی روک تھام اور علاج کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور اس کام کو صحت مند چین کی حکمت عملی میں شامل کیا گیا ہے۔ جس کے تحت مریضوں کو مفت علاج کی خدمات اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں اور تپ دق کے مریضوں کے علاج کی شرح نوے فیصد سے تجاوز کرگئی۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ اگرچہ تپ دق کی روک تھام اور کنٹرول میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، لیکن تپ دق اب بھی صحت عامہ کا عالمی مسئلہ ہے۔ کووڈ-۱۹ کی وبا کی وجہ سے تپ دق کی روک تھام اور کنٹرول کا کام اور بھی مشکل ہے۔ نئے چلنجز کے پیش نظر، میں ضرور بھر پوری کوشش کروں گی۔ میں امید کرتی ہوں کہ مختلف ممالک انسداد تپ دق میں اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے اور تعاون کریں گے۔ آئیے ہم ساتھ ملیں اور اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کے صحت کے اہداف کے حصول کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker