فن و فنکار

لوگوں کی ڈپریشن،پریشانی وگھبراہٹ کی بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے،کبریٰ خان

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی نامور اداکارہ کبری خان نے سوشل میڈیا کو ایک لعنت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی ڈپریشن،پریشانی وگھبراہٹ کی بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران کبری خان نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ یقینی طور پر ایک لعنت ہے کیوں کہ آج کل لوگ ڈپریشن، پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار ہیں اور میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ اس میں سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ صرف اداکاروں تک محدود نہیں بلکہ عام لوگ بھی اس کا شکار ہیں، لوگ دوسروں کے پاس مہنگی چیزیں اور ان کا پرتعیش طرز زندگی دیکھ کر ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔خوبرو اداکارہ کبری خان نے مزید کہا کہ نقصانات کے علاوہ سوشل میڈیا کے اپنے فوائد بھی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے اداکاروں کو کسی بھی پروجیکٹ کے بعد پذیرائی اور فوری ردِ عمل ملتا ہے۔

 

انٹرویو کے دوران شوبز شخصیات کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کبری خان نے کہاکہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں ایسا کوئی اداکار نہیں جس نے کاسمیٹک سرجری نہ کروائی ہو، اپنی جلد کو بہتر رکھنے کے لیے چہرے کی بنیادی سرجری ہر کوئی کرواتا ہے جیسے کہ لیزر وغیرہ۔کبری خان نے مزید کہاکہ یہ ہر کسی کا ذاتی انتخاب ہے، اگر کسی کو لگتا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کرانے سے اس کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا یا کام میں بہتری آئے گی اور آپ خود کے بارے میں بہتر محسوس کریں گے تو ضرور کروائیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker