ملک بھر کی طرح سب ڈویژن یاسین میں بھی یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ صبح 9 بجے اے سی آفس یاسین میں پرچم کشائی کرکے سلامی دی گئی۔ بعد ازاں حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پہ حاضری کے ساتھ سلامی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے مرکزی پروگرام انٹر کالج طاوس میں منائی گی جس میں اسسٹنٹ کمشنر یاسین اقبال جان نے بطور مہمان خصوصی شرکت۔ اور طاوس دیدار گاہ میں اے سی یاسین اقبال جان نے پودا لگاتے ہوئے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے شجر کاری مہم کو یوم پاکستان کے نام منسوب کیا۔اور یاسین سکیٹنگ کلب کی جانب سے نکالی گئی فلیگ ریلی کے نوجوانوں کو شاباشی دی۔
اور موڈوری سوشل ولفئیر سندی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے رکھے گئے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان ہمارے بزرگوں کی بےپناہ قربانیوں کا صلہ ہے اسکی حفاظت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گی۔