خیبر پختونخواہعلاقائی

چترال میں 7 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 

چترال(سیدنذیرحسین شاہ نذیر) آغاخان ہیلتھ سروس چترال  کےسنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرنتھیننگ اِنی شیٹو پراجیکٹ کے تحت  نیوٹریشن   اوربچوں کی ابتدائی نشوونما (ای سی ڈی) کے بارے میں ماسٹرٹرینروں کاسات روزہ تربیتی ورکشاپ  چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہوا ۔جس میں لوئراوراپرچترال کے اضلاع سے منتخب ایل ایچ ڈبلیو،سی این ڈبلیو اورلیڈی ہیلتھ وزیٹروں نے شرکت کی۔اس موقع پرپروگرام منیجرصنوبر،پراجیکٹ منیجرکاسی نگارعلی اوردوسروں نے شراکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای سی ڈی میں اس بات کا احاطہ کیا جاتا ہے کہ کسی بچے کے نشوونما کے ابتدائی سال کس طرح اس کی مکمل جسمانی، نفسیاتی اور ادراکی صلاحیتوں کے حصول کے لیے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔وہ مائیں جو اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے بنیاد ی صحت کے کسی مرکز لاتی ہیں، انہیں گھروں میں متحرک تعلیمی ماحول تخلیق کرنے کے لیے بآسانی معلومات فراہم کیا جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح اسکول بھی غذائیت کے متعلق تعلیم اور پیغامات کو نصاب کا حصہ بنا کر بہتر صحت اور غذائیت کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فولاد،وٹامن اے اور وٹامن ڈی کی کمی کو پوشیدہ غذائی کمی کہا جاتاہے کیونکہ ان کی کمی کی  علامات اس طرح ظاہر نہیں ہوتیں جیسے غذائی کمی کے دیگر مسائل کی علامات بچوں کے وزن یا نشوونما میں کمی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔ ان اہم معدنیات اور مائیکرو نیوٹریئنٹس کی کمی کے متعدد نتائج ظاہر ہو سکتے ہیں مثلا نشوونما میں تاخیر، بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت نہ ہونا، بچوں کا جلد اوربار بار تھک جانا اور زخموں کا جلد ٹھیک نہ ہونا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker