علاقائیگلگت بلتستان

قرارداد پاکستان نے حصول پاکستان کی راہ دکھائی ، خالد خورشید

یوم پاکستان کے حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دِن اُس عظیم دِن کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیاکے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیریں کاٹنے اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا پرُعزم فیصلہ کیا تھا۔ آج کے دِن اقبال پارک لاہور میں 1940کو مسلم لیگ کے تاریخی اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے تاریخ ساز قرار داد منظور کی تھی جو بعد میں قرار داد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔ اِس قراراداد نے منزل کو حاصل کرنے کا راستہ اور شعور دیا اور صرف 7سال کے قلیل عرصے میں پاکستان وجود میں آگیا۔ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے دیئے ہوئے ”اتحاد، ایمان اور تنظیم“ اور علامہ اقبال کے تصور پاکستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا قیام جہاں جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور مسلمانوں کی علیحدہ تشخص کی ضمانت تھا، وہاں ان لوگوں کیلئے امید کی کرن تھی جنہیں متحدہ ہندوستان میں مذہبی آزادی و ترقی کے مساوی مواقع سے محروم رکھا گیا اور ان کے تہذیبی تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے برطانوی ہند کے مسلمانوں کو متحد کیا اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کی۔ اس جدوجہد کے نتیجہ میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت، فوج، سلامتی کے اداروں اور عوام نے قربانی دی اور ایٹمی پاور بنا، وہاں اقتصادی خوشحالی اور ترقی کے لیے حکومت نے پوری یک سوئی کے ساتھ پیش رفت کی۔ آج بطور قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایک ایسا سماج تشکیل دیں جس میں رنگ و نسل یا مذہب و فرقے کی بنیاد پرکسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔ ہم نے مل کر پاکستان کو ایسی فلاحی جدید ریاست بنانا ہے جس میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور پاکستان ہر لحاظ سے ترقی کرے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر قیادت قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار اور ریاست مدینہ کے اصولوں کی روشنی میں پاکستان کو دور جدید کی ترقی یافتہ اسلامی فلاحی  ریاست بنانا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو سلامت رکھے اور اسے مستقبل کی عظیم ترقی یافتہ مملکت بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker