راولپنڈی(آئی پی ایس)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ اور آر ڈی اے کے درمیان علاقوں کے تنازعہ کی وجہ سے یہاں کے رہنے والے شہری اذیت کا شکار ہو چکے ہیں ۔جہانگیر روڈ ایک طرف کنٹونمنٹ بورڈ اور دوسری سائیڈ آر ڈی اے میں ہونے وجہ سے ٹیوب کی کھدائی سے نکالا گیا مواد دو ماہ گزرنے کے باوجود نہ اٹھایا جا سکا سڑک پر تاحال گند پڑا ہوا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ جو ٹیوب کی تنصیب کی گئی ہے اس پر بھی دونوں ادارے آپس میں لڑ پڑے ہیں
ایم پی اے چوہدری عدنان کی جانب سے جاری کئے فنڈز پر لگایا جانے والا ٹیوب اب آرڈی اے والے قابض ہوگئے ہیں اورچکلالہ کینٹ کے رہنے والوں کو کنکشن فراہم نہیں کیا جارہا ہے اس حوالے سے ایک سرکاری ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ ٹیوب وقار النسا یونیورسٹی میں لگایا گیا ہے اور کہاگیا تھا کہ اس کا کنکشن ٹیوب نمبر گیارہ کو دیا جائے گا جو اس وقت ناکارہ ہوچکا ہے ابھی گرمی شروع نہیں ہوئی ہے ۔ تین سال سے خراب ٹیوب ویل اب جواب دے چکا ہے ۔ اگر ایک ہفتے تک کنکشن نہ دیاگیا تو بہت بڑے علاقے کے ہزاروں رہنے والے لوگ سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کنٹوٹمنٹ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرانسفارمر کا بندوبست کریں تو ان کو کنکشن فراہم کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب اہل علاقہ نے ایم پی اے سے بار بار رابطہ کیا ہے مگر تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس وقت بھی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے چار سے زائد ٹیوب ویل عرصہ دراز سے خراب پڑے ہیں مگر شنوائی کرنے والا نہیں ہے ۔