کھیل

وائٹ بال سیریز :آسٹریلیا نے ڈینیئل ویٹوری کی خدمات لے لیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے انگلینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری کی بطور اسپن کنسلٹنٹ خدمات لی ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر ڈینیل ویٹوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو محدود سیریز میں شامل کیے جانے کی تصدیق کی۔ٹوئٹ کے مطابق ڈینیل اس ہفتے وائٹ بال سیریز میں شمولیت کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے

 

تاہم اس سے قبل میلبرن میں آسٹریلین اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو شیڈول ہے جس کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker