چین کے وزیر خا رجہ وا نگ ای نے کہا ہے کہ دنیا میں جیو پولیٹیکل گیمز کے خواہشمند کچھ ممالک کے علاوہ، چین اور الجزائر جیسے بہت سے ممالک ہیں جن کی ایک طویل تاریخ اور تہذیب ہے اور وہ امن اور انصاف کو پسند کرتے ہیں۔چینی میڈ یا کے مطا بق پیر کے روزوزیر خارجہ وانگ ای نے الجزائر کے وزیر خارجہ رمضان العمامرہ اور تنزانیہ کی وزیر خارجہ لبراتا ملامولاکے ساتھ الگ الگ بات چیت کی۔العمامرہ سے بات چیت کے دوران وانگ ای نے کہا کہ جب تک ہم ہاتھ ملاتے ہیں اور یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرتے ہیں، ہم بین الاقوامی تعلقات کی جمہوریت کو بھرپور طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں اور دنیا کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں۔العمامرہ نے کہا کہ الجزائر یوکرین کے موجودہ بحران پر چین کے خیالات سے اتفاق کرتا ہے، اور اس کا خیال ہے کہ چین کی تجویز بین الاقوامی انصاف پر مبنی ہے، اور امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے والی تجویز ہے۔
Related Articles
مشترکہ طور پر ایشیا بحرالکاہل کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے ، چینی وزارت خارجہ
بدھ, 13 نومبر, 2024
ترقی پذیر ممالک مالی امداد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کریں ،چینی نائب ویراعظم
بدھ, 13 نومبر, 2024