ہنزہ(آئی پی ایس) کریم آباد ہنزہ کے آل سول سوسائٹیز اور عمائدین کریم کی سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ سے اہم ملاقات۔قراقریونیورسٹی ہنزہ کیمپس کو درپیش اراضی اور تعمیرات کے پیش نظر گرلز انٹر کالج کریم آباد ،غیر فعال فیمیل ہسپتال اور پرائمری اسکول کو بھی یونیورسٹی کےلیے وقف کرنے کا مطالبہ کیا جس سے یونیورسٹی کیمپس کو پچاس کنال ضروری اراضی میسرآسکتی ہے۔ عمائدین کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے لیے درکار اراضی کے حوالے سے کریم آباد آل سول سوسائٹیز اور عمائدین کے ایک وفد نے سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر سینیر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ نے مادر علمی کے ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں نہ صرف قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس بلکہ ہنزہ یونیورسٹی کے لیے کوششیں جاری ہیں اس حوالے سے جلد قوم کو خوش خبری دی جائے گی۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس نے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ملکی سطح پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں جو کہ ہنزہ کے عوام کی تعلیم کے ساتھ رغبت اور لگاو کا عملی ثبوت ہے۔اس موقع پر انہوں نےکہا کہ یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے لیے درکار اراضی کا بندوبست اگر کریم آباد ہنزہ میں ممکن ہوا تو ہنزہ کے تمام عمائدین اور اداروں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا اس موقع پر یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے لیے فوری درکار کلاسوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پرائمری اسکول کو برونگشل مڈل سکول میں منقتل کرکے یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کی فوری ضرورت کو پورا کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں کسی بھی خالی اسامی پر دوسرے اضلاع کے افراد کو غیرقانونی برتیاں کرنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔ ہنزہ میں عوامی نوعیت کے اربوں روپوں کی لاگت کے منصوبوں کا ٹینڈر بہت جلد کروا رہے ہیں جس میں شفافیت کو یقینی بنائی جائی گی۔ہنزہ کے دور دراز علاقے شمشال اور چپرسن میں تعلیمی اداروں کی توسیع کے لیے کوشاں ہیں اور یہاں کے عوام کو ان کے دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائی جائی گی۔اس کے علاوہ عطا آباد پاور پروجیکٹ پر رواں سال ہی کام شروع ہوگا جس کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہنزہ پہنچ چکے ہیں اور دفاتر کا کام بھی عنقریب آخری مرحلے پہنچ چکا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے پانی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہنزہ میں رواں سال کے ایس ڈی پی میں عطا آباد ہنزہ سے سنٹرل ہنزہ کے گریٹر واٹر اسکیم کے منصوبے کی منظوری کے بعد جلد کام شروع ہوگا ۔جس سے علاقے میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔اس کے علاوہ آئی ٹی ، آبپاشی، سڑکوں کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا ایک ریکارڈ اے ڈی پی ہنزہ کے رواں سال منظور کروائی جائے گی۔
اس سے بیشتر کریم آباد آل سول سوسائٹیز اور عمائدین نے قراقریونیورسٹی ہنزہ کیمپس کو مستقل طور پر کریم آباد ہنزہ میں ہی قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور اطراف کے 52 کنال سرکاری اراضی کے علاوہ درکار مزید اراضی مالکان کے جائز حقوق دلانے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔