
ریاض(آئی پی ایس)حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جیزان میں تیل کمپنی آرامکو کمپنی کی تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے الشقیق میں آرامکو کے پلانٹ پر حملہ کیا اور ساتھ ہی آرامکو کمپنی کی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اتوار کو ایک بیان میں عرب اتحاد نے اپنے ایک بیان میں مملکت سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف شروع کیے گئے 4 ڈرونز کو روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا۔
عرب اتحاد نے مزید کہا کہ ان دشمنانہ حملوں میں الشقیق میں ڈی سیلینیشن پلانٹ، جازان میں آرامکو کی تنصیب اور جنوبی ظہران کے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے اقتصادی تنصیبات اور شہری املاک کو نشانہ بناتے ہوئے دشمنانہ حملوں میں اضافہ امن کی کوششوں اور امن کے لیے خلیجی ممالک کے اقدامات کو مسترد کیا جا رہا ہے۔
اتحاد نے ایک ڈرون کی تباہی کی بھی اطلاع دی جسے خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا نے علاقے میں گیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔بیان میں کہا کہ وہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سرحد پار سے دشمن کے حملوں کے آغاز پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ حملوں میں شہریوں کی گاڑیوں اور رہائشی مکانات کو مادی نقصان پہنچا، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عرب اتحاد نے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے جازان شہر کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل روکنے کی تصدیق کی گئی۔عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل، ڈرون اور کروز میزائل استعمال کیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتصادی تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے ڈرونز کی فضا میں نگرانی کرتے ہیں۔