اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

تاریخ ہمیشہ وفا داروں کو یاد رکھتی ہے، راجہ شیراز کیانی

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما اور رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ تاریخ ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہے جو مشکل وقت میں قوم اور ملک سے وفاداری دکھاتے ہیں عمران خان کا جرم یہ یے کہ انہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی سبز پاسپورٹ کو عزت دلائی دنیا بھر میں مہنگائی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کیا

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جن مشکل حالات سے ملک کو نکالا وہ ہر طرح قابل تحسین ہے لیکن کچھ ابن الوقت قسم کے لوگوں نے پارٹی اور ملک کے ساتھ جس طرح دھوکہ کیا ہے وہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے تاریخ ایسے لوگوں کو میر جعفر اور میر صادق کی صف میں کھڑا کرے گی تاریخ ہمیشہ وفاداروں کو یاد رکھتی ہے جو مشکل وقت میں قوم اور ملک کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا جرم

راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے اسلامو فوبیا پر تاریخ میں پہلی مرتبہ موثر آواز اٹھائی اور اقوام متحدہ کی طرف سے اسلامو فوبیا کے خلاف دن مقرر کر دیا گیا یہ نام نہاد مولانا حضرات جو ہر وقت قوم کو گمراہ کرتے ہیں ان سے جو کام نہ ہو سکا وہ اللہ نے وزیراعظم عمران خان سے کروایا عمران خان کا جرم یہ بھی ہے کہ اس نے دنیا بھر میں مہنگائی کے باوجود عوام کو ریلیف دیا اور حکومتی خرچے کم کرکے ان کا فائدہ عوام کو دیا عمران خان کا جرم یہ بھی ہے کہ جب پوری دنیا لاک ڈائون کرکے کورونا کو روک رہی تھی اس نے کہا میں اپنی قوم کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھ سکتا اور سمارٹ لاک ڈان کا تصور دیا جسے پوری دنیا میں سراہا گیا

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت پارٹی پر مشکل وقت ہے تاہم محب وطن پاکستانی اور پاکستان تحریک انصاف کا مخلص کارکن آج بھی اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا ہے یہ مشکل وقت تو گزر جائے گا تاہم یہ جاتے جاتے بہت سے چہروں پر سے منافقت کے نقاب سرکا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker