اہم خبریں

حکومتی ارکان اسمبلی کی مبینہ خریدوفروخت ،وزیراعظم ان ایکشن

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ارکان اسمبلی کی مبینہ خریدوفروخت کا سخت نوٹس لے لیا ،پارٹی ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کااہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جوساڑھے 5 بجے وزیراعظم ہائوس میں ہو گا۔

 

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم گائیڈ لائنز دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ترجمانوں کو سندھ ہاوس سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی اورسندھ ہاوس میں حکومتی ارکان کو رکھنے اور ہارس ٹریڈنگ سے متعلق رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker