
لندن(آئی پی ایس)فوجی تربیتی طیارہ "ٹیسٹ فلائٹ” کے دوران اٹلی میں ایک پہاڑ میں ٹکرانے سے ایک پائلٹ ہلاک اوردوسری زخمی ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تربیتی طیارہ اٹلی میں جھیل کومو کے شمال میں پہاڑ کے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ اچانک پہاڑ سے جاٹکرایا، دونوں پائلٹ جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم بعد ازاں برطانوی پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اطالوی پائلٹ کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے سے پہلے طیارہ 8,200 فٹ کی بلندی پر کولیکو گائوں کے قریب پرواز کررہا تھا۔واضح رہے کہM-346 جیٹ ٹرینر طیارہ مینوفیکچرر لیونارڈو کی آزمائشی پروازوں سے گزر رہا تھا ۔غیر ملکی ڈیفنس نیوز کے مطابق لیونارڈو کا کہنا ہے کہ جہاز فلائٹ پلان کے ٹرائلز کے دوران تباہ ہوا۔