پاکستان

عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا نہ آئندہ آئے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرسکتے ہیں۔عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سے صوبائی وزرا محمد سبطین خان، ڈاکٹر محمد اختر ملک اورحافظ ممتاز احمد نے ملاقات کی جس کے دوران محکموں کی کارکردگی اورسیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے تین صوبائی وزرا نے ملاقات کی۔ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کی گیا، اپوزیشن رہنماں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے-

 

عثمان بزدارکا اس موقع پر کہناتھا کہ اپوزیشن کاطرز عمل انتہائی مایوس کن اورغیر ذمہ دارانہ ہے- اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔ ہر ایشو پر پوائنٹ سکورنگ ان کاشیوہ ہے۔ اپوزیشن والے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرسکتے ہیں۔عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اورمتحد رہیں گے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker