فن و فنکار

مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی عامرریمبو جدہ میں فن کا مظاہر ہ کرینگے

جدہ( آئی پی ایس)جد ہ میں جمعہ 25 مارچ شام سات بجے پاکستان کے مایہ ناز مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی مزاحیہ فنکار عامر ریمبو کے ہمراہ جدہ میں مقیم ایشن کمیونٹی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں اپنے فن کا مظاہر ہ کرینگے

، انکے ہمراہ فلم اور ٹی وی کے اداکار و فلم ساز تنویر جمال بھی شرکت کرینگے یہ رنگارنگ تقریب جس میں پانچ ہزار افراد کی آمد متوقع ہے سعودی کاروباری شخصیت فہد الغامدی اور محمد اسکندر نے تقریب کا اہتمام کیا سعودی انٹر ٹینمٹ اتھارٹی کی منظوری سے کیا ہے

، اس رنگا رنگ تقریب میں ہر عمر کے ایشین خواتین حضرات وبچوں کی تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے، کھانے پینے کے اسٹالز، میجک شوز، سعودی ثقاتی رقص اور گیت ،فائر شو، میوزیکل بینڈز، قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کا اعلان کیا گیا، گزشتہ دنوں اس متوقع یادگار تقریب کی تفصیلات سعودی عرب میں عالی شان و کامیاب تقاریب کا اہتمام کرنے والی سعودی انٹرٹینمٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین سے ایک ملاقات میں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس رنگارنگ تقریب میں داخلہ بذریعہ ٹکٹ ہوگا جو آ ن لائین حاصل کیے جاسکتے ہیں، نوشین وسیم نے کہا کہ ولی عہد محمدبن سلمان کے حکم پر سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے وزیر ترکی الشیخ کی خواہش ہے سعودی عرب میں جہان سعودی عوام کی تفریح کے پروگراموں کا انعقاد ہو وہیں سعودی عرب میں موجود دیگر ممالک کے اہل خانہ کیلئے منظم تفریح پروگراموں کا انعقاد ہو۔ انہوں نے بتایا کہ مئی سے شروع ہونے والے موسم جدہمیں بھی بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام ہو گا

 

جس میں کوشش ہے کہ یہاں رہائش پذیر دیگر ممالک کے لئے علیحدہ علیحدہ تفریحی پروگراموں کا انعقات ہو۔ انہوں نے بتایا کہ تفریح پروگراموں کی اجازت سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی قانونی طور پر لینا ضروری ہے۔ نوشین وسیم نے توقع ظاہر کی کہ ایشن کمیونٹی 25مارچ کواپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہنسنا منع ہے کے نام سے منعقدہ    پروگرام میں بھی بڑے پیمانے پر شرکت کرکے اسے کامیاب بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker