پاکستان

نئے آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے،عدالت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آبادہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کوکالعدم قراردیدیا۔تفصیلات کے مطابقاسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نئے آرڈیننس کے تحت نہیں ہوسکتے۔سابق یو سی چئیرمین سردار مہتاب نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس چیلنج کیا تھا جس میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں چئیرمین کا کردار محدود کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔سابق یو سی چئیرمین کی جانب سے درخواست میں آرڈیننس کے باقاعدہ قانون نہ بن پانے پر منتخب نمائندوں کے مستقبل پر بھی سوال اٹھایا گیا تھا۔

 

گذشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق وفاقی حکومت کی تمام سمریاں عدالت میں جمع کرائیں جبکہ عدالتی حکم پر سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرسٹرعمراعجاز گیلانی جبکہ دیگر کی جانب سے قاضی عادل کے علاوہ چیف کمشنر کی جانب سے اسٹیٹ کونسل منیب احمد جبکہ وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر ممتاز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker