لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ(ق)کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے، وزارت اعلیٰ سے متعلق اپنے بیان کی پرویز خٹک خود وضاحت کر دیں۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلی دینے سے انکار کی خبروں پر اپنے ردعمل میں کہی ۔انہوںنے کہاکہ پرویز خٹک سے ہر روز بات چیت ہوتی رہتی ہے وہی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بیان کی وضاحت کرسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے اتحادی رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔ پانچ سیٹوں پر وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔





