اہم خبریںپاکستان

تحریک عدم اعتماد سے نیب کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، اعلامیہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے الزام پر قومی احتساب بیورو (نیب)نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ اس کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب یقین دہانی کراتا ہے کہ اس کے کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہوگا، نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب کا مذاق ملک میں جاری ہے، ہمارے کچھ ارکان کو نیب کے نوٹس آئے ہیں، نیب کو یہ نوٹس بڑے مہنگے پڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتمادکے معاملے پر نیب کی مداخلت کا کوئی کام نہیں، جو اہلکار بھی اس کا حصہ بنے گا وہ اس کا ذمہ دار ہوگا،کسی غیر قانونی حکم پر عمل کرنا بھی غیر قانونی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker