کھاریاں(آئی پی ایس)کھاریاں کے نواحی گائوں شام پور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا ،مرنے والوں میں ایک خاتون اورچار بچے شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا، مقتولین میں 3 بچوں کی عمریں 7 سال سے 11 سال درمیان ہے۔پولیس نے بتایا کہ جائیداد کے تنازعہ پر دیور نے بھابھی اور 2 بھتجیوں، ایک بھتیجے کو بے دردی سے قتل کردیا۔
آئی جی پنجاب را سردار علی خان نے کھاریاں کے نواحی گائوں شام پور میں جائیداد کے تنازعہ پر خاتون سمیت 3 بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او عمر سلامت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی کھاریاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم صفدر حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم صفدر حسین نے جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی کی بیوی اور بچوں کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا۔ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے قرار واقعے کی سزا دلوائی جائے گی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کی ہدایت دی ہے۔آئی جی را سردار علی خان نے کہا کہ تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔