اہم خبریں

(ن)لیگ نے بھی پی ٹی آئی کے مقابلے میں جلسے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے ایک روز پہلے جلسے کے اعلان کے بعدمسلم لیگ(ن) نے بھی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے کے دن ہی اسلام آباد میں اپنا جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر لاکھوں افراد کے آنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

(ن)لیگ کے رہنما عطا تارڑ نیبتایا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے دن مسلم لیگ(ن)نے بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے حمزہ شہبازنے لاہور کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس آج طلبکررکھا ہے، جس میں جلسے کی حکمت عملی اور تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک جلسے پر پارٹی عہدیداروں سے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے روز اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد میں10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جلسہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا گفتگو میں کہنا تھاکہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker