
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کااجلاس بلانے پر مشاورت کے لیے سینئر قیادت کوبنی گالہ بلا لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اس حوالے سے حتمی مشاورت کریں گے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے سلسلے میں قومی اسمبلی اجلاس کب بلایا جائے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وفاقی وزرا پرویز خٹک، علی زیدی، فواد چوہدری اور شفقت محمود وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حتمی منظوری دیں گے۔