اہم خبریںپاکستان

عدم اعتماد، لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن میں اتنی تقسیم نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہوجائے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دی ہیں ۔ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔ لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker