گاہکوچ(آئی پی ایس) سٹی پارک گاہکوچ میں عارضی ملازمین(کنٹریکٹ، پراجیکٹ، کنٹیجنٹ)ضلع غذر کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے مختلف محکموں کے سینکڑوں خواتین و حضرات عارضی ملازمین نے بھرپور شرکت کیا۔ اجلاس کا ایجنڈا عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 میں حکومت کیطرف سے غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی اور اپنوں کو نوازنے کیلئے تجویز کردہ ترمیم تھا۔
اجلاس میں شریک تمام عارضی ملازمین نے متفقہ طور پر مزکورہ ایکٹ کی کسی بھی شق میں ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد عارضی ملازمین ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تمام عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائیں۔ اگر ملازمین مستقلی ایکٹ میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو ہم تمام عارضی ملازمین اپنے بچوں سمیت کفن پوش دھرنے میں شرکت کیلئے گلگت وزیر اعلی ہاس روانہ ہونگے۔
آخر میں تمام عارضی ملازمین نے کور کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جب بھی کور کمیٹی جب بھی بلائی گی ضلع غذر کے تمام عارضی ملازمین اپنے حق کے حصول تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور آخری عارضی ملازم کی مستقلی تک کور کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔