اہم خبریںپاکستان

یقین دہانیوں کاوقت گزرچکا، اتحادی وفاقی وزرا کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کا اہم اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ یقین دہانیوں کاوقت گزرچکا، حکومت اب عملی اقدامات کرکے دکھائے۔
ذرائع کے مطابق اتحادی وفاقی وزرا کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں روبینہ عرفان کیلاج میں ہوئی، وزرا کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی اور اس دوران تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اتحادی وفاقی وزرا نے موقف اپنایا کہ ہر مشکل وقت میں حکومت کی بلامشروط حمایت کی، تحفظات کے باوجود بجٹ میں بھی منظوری کیلئے حمایت کی، حکومتی رویے کے باعث ان کے اپنے ارکان اب ساتھ نظر نہیں آرہے۔
ذرائع کے مطابق اتحادی وفاقی وزرا نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں گزشتہ روز جو ہوا درست نہیں ہوا،معاملات کو خوش اسلوبی سے بھی حل کیا جاسکتا تھا۔
ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، مونس الہی اور زبیدہ جلال بھی شریک ہوئے جس میں اتحادیوں کا آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بطور اتحادی ہمیں صورتحال دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، حکومتی جماعت نے جو بھی وعدے کیے، پورے نہیں کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker