
ریاض ۔۔۔ مکہ المکرمہ اور مسجد نبوی میں تمام کرونا پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد رواں سال بڑے پیمانے پر حج کا امکان ہے۔ اس ضمن میں وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہےکہ رواں سال عازمین حج کی تعداد میں اضافہ کردیا جائے گا۔ تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔ وزارت حج وعمرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہ رمضان کےلیےعمرہ بکنگ جاری ہے۔ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ بکنگ نہیں مل رہی۔ اس حوالے سے اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کےلیے پیشگی بکنگ کی جاسکتی ہے۔ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرعمرہ کی ادائیگی کےلیے وزارت حج کی جانب سے اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کی شرط موجود ہے۔ پرمٹ کے بغیر کسی کوعمرہ کی ادائیگی کے اجازت نہیں ہے۔ عمرہ پرمٹ کا اجرا مفت ہوتا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔