بین الاقوامی

پیرالمپکس کا انعقاد چین اور دنیا کے لیے قیمتی میراث ہوگا

بیجنگ سرمائی اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کی ترجمان یان جیا رونگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کھلاڑیوں کو مرکزی اہمیت دیتے ہوئے "رکاوٹوں سے پاک تصورات ” کو فروغ دینے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیجنگ پیرالمپکس نظریاتی طور پر خصوصی افراد سےمتعلق روئیے کو بدلنے ،ان کی سماجی زندگی میں مساوی شرکت نیز روزگار،تعلیم اور طبی سہولیات کے زیادہ اور بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد گار ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ چین خصوصی افراد کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کرنے کی کوشش کرتا آرہا ہے اور موجودہ پیرالمپکس کا انعقاد چین اور دنیا کے لیے قیمتی میراث ہوگا۔بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے ترجمان کریگ سپین نے کہا کہ ہم سرمائی پیرالمپکس کے میزبان ممالک کے شکرگزار ہیں اور ہم نے چین میں اس ضمن میں حاصل شدہ ثمرات دیکھے ہیں۔بیجنگ سرمائی پیرالمپکس میں چینی ٹیم 90سے زائد اراکین پر مشتمل ہے اور تمغوں کی تعداد کے لحاظ سے چین پہلے نمبر پر آیا ہے،یہ ایک بے حد نمایاں کارنامہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker