بین الاقوامی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے لیے توکلنا دکھانے کی شرط ختم

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں حفاظتی تدابیر میں مزید نرمی کرتے ہوئے زائرین کا داخلے سے پہلے توکلنا میں سٹیٹس دکھانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 10 مارچ 2022 سے کیا گیا ہے وزارت نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اب زائرین توکلنا میں اپنا سٹیٹس دکھائے بغیر داخل ہوسکتے ہیں‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل  مسجد الحرام میں نماز کے لیے اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی تھی‘۔ حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ کو بھی ختم کردیا گیا تھا جبکہ بیرون ملک  آنے والے زائرین پر پی سی آر کی شرط کو بھی منسوخ کردیا تھا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker