ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور ڈائریکٹر خیبرپختونخوا مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نےدرگئی ضلع ملاکنڈ میں غیر قانونی کرنسی ڈیلروں اور حوالہ ہنڈی کے ملزمان کے خلاف چھاپے مارے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے سی بی سی پشاور محمد افضل خان نیازی نے بتایا کہ تین ملزمان کو گرفتار کرکے نقدی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد یوسف سے 30 لاکھ مالیت کی حوالے کی رسید ، محمد امجد اعلی سے 5520 سعودی ریال، 1580 کگشتانی اور 2 لاکھ 44 ہزار روپے جبکہ تیسرے ملزم سید عمران سے 2000 سعودی ریال ،70 رینگٹ اور 4 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔