اہم خبریںبین الاقوامی

روس نے یوکرین پر دنیا کا سب سے طاقتور بم گرا دیا

کیف(آئی پی ایس)روس نے یوکرین کی رہائشی عمارت پر دنیا کا سب سے طاقتور 500 کلوگرام وزنی بم گرایا جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 18 شہری ہلاک ہوگئے۔

یوکرین کی وزارت اطلاعات نے ٹویٹ میں کہا کہ روسی پائلٹوں نے ایک اورجرم کرتے ہوئے سمی شہر میں رہائشی عمارت پر500 کلوگرام وزنی بم گرایا جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹراکاونٹ پر 500 کلوگرام کے ایک اوربم کی تصویرشیئرکرتے ہوئے کہا یہ بم بھی رہائشی عمارت پرگرایا گیا تھا جوپھٹ نہ سکا تاہم دیگرعلاقوں میں پھینکے گئے اس طرح کے بموں سے بڑی تعداد میں مرد، خواتین اوربچے ہلاک ہوئے۔

روسی طیاروں نے یوکرین میں رہائشی عمارتوں پر500 کلووزنی جوبم گرائے وہ فادر آف آل بم(ایف اے بی 500)کہلاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker