پاکستانپنجاب

فواد چوہدری اور اسد عمر نے عثمان بزدار پر بجلیاں گرا دیں

لاہور(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے بڑے حامی نکلے ،عثمان بزدار کی جگہ علیم خان وزیراعلیٰ بنانے کی راہ روشن ہونے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے بعد وفاق میں بھی بزدار حکومت کی تبدیلی کی آوازیں گونجنے لگیں ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پنجاب میں وزارت اعلی کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

 

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ، وفاقی وزیر اسد عمر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا ہی وزیر اعلی لایا جائیگا جبکہ علیم خان کے وزیر اعلی بننے کے قوی امکانات ہیں۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم کو علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ ملکر کام کرنے کا تجویز دے دی ہے جس پر مقتدر حلقہ بھی راضی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جہانگرین ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان اپنے ساتھیوں سمیت جہانگیرترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا کی اکثریت نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار قبول نہیں اور اس سے کم پر بات نہیں ہوگی۔ترین گروپ کے ارکان نے کہا کہ عثمان بزدار کی طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج تباہ کردیا، اب ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے اور اس حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker