اہم خبریں

چوروں اور لٹیروں کو ” این آر او” نہیں دوں گا،وزیراعظم

راولپنڈی(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں چوروں اور لٹیروں کو ” این آر او” نہیں دوں گا،ملک میں طاقتور این آر او مانگتا ہے اورحکومت گرانے کی دھمکی دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پی ٹی آئی نے خواتین کوخود مختار بنانے کے لیے اقدامات کیے، جس حکومت نے خواتین کو ان کے پیروں پرکھڑا کیا وہ ہماری حکومت ہے۔انہوںنے کہا کہ اللہ نے انسان کو دنیا میں انصاف کے مقصد کوقائم کرنے کیلئے بھیجا۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کوجائیداد میں حق لازمی ملنے کا قانون تو بن گیا لیکن اس پر عمل کروانا ہوگا،رسولۖنے سب سے پہلے خواتین کو ان کے حقوق دیئے،اسلام نے خواتین کو جائیداد میں حقدار بنایا ہے تاہم بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ طلاق، خلع اور دیگرمعاشرتی مسائل میں خواتین کیلئے کام کرنے کی مزید ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشرہ اس وقت تباہ ہوتا ہے جب طاقتور چوری کرے اورچھوٹ جائے، یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا اوراین آر او مانگتا ہے۔وزیراعظم نے دو ٹوک کہا کہ جب تک زندہ ہوں” این آر او” نہیں دوں گا، طاقتور این آر او مانگتا ہے اورحکومت گرانے کی دھمکی دیتا ہے،ان کے خلاف 25برس سے جہاد کررہا ہوں اور ڈاکووں کا گلدستہ اور چوروں کا ٹولہ کوشش کرلے،اس کیلئے میں تیار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker