اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی سکس ون سیکٹر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،ایک ہی خاندان کے 4افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،واقعہ تھانہ آبپارہ کی حدود میں ایک گھر کے اندر پیش آیا ۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ہوگئے ہیں،
ملزم نے پہلے بیوی اور اس کے اسٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر سسرال جاکر سسر اور سالے کو بھی فائرنگ سے قتل کیا۔ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے فائرنگ کرکے ملزم کو زخمی کردیا۔تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات کررہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔