تازہ ترینصحت

کورونا وائرس:9افراد جاں بحق،مثبت کیسز میں کمی

اسلام آباد(آئی پی ایس)قاتل کورونا وائرس ایک ہی دن میں9افراد کی جان لے گیا، مزید378افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی تاہم مثبت کیسز میں واضح کمی آئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، ایک روز میں 378 سے زائد کیسز اور 9 اموات سامنے آئیں۔

 

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے،جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 281 ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 29 ہزار216 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 378 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.29 فیصد رہی۔

 

ملک میں کورونا کے 778 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 392 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 70 ہزار353 ، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار 968 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 304 اور بلوچستان میں 35 ہزار 398 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 662 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار582 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 125 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker