اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان کل اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں احساس رعایت راشن اسکیم کا اجرا کریں گے۔
وزیر اعظم کے تخفیف غربت کے ویژن کے مطابق احساس رعایت راشن اسکیم کے تحت 2 کروڑ گھرانوں کو ماہانہ 30 فیصد اشیا خوردونوش پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
غریب اور متوسط طبقے کے لیے ٹارگیٹڈ سبسڈی کے تحت 3 اہم اشیا بشمول آٹا، خوردنی تیل و گھی اور دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ کل سے احساس کفالت اسکیم کے تحت 71 ارب روپے کی کیش امداد کی تقسیم بھی شروع ہو جائے گی۔