
راولپنڈی (آئی پی ایس )راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا ہے، آسٹریلیا کے 2 وکٹ پر 271 رنز بنالئے ہیں جبکہ اسے پاکستانی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 205 رنز درکار ہیں۔
آسٹریلیا نے تیسرے روز بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے طویل شراکت داری قائم کرتے ہوئے سکور کو 156 تک پہنچایا تاہم 40 ویں اوور میں ساجد خان نے ڈیوڈ وارنر کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ عثمان خواجہ نروس نائنٹی کا شکار ہو کر 97 کے انفرادی سکور پر نعمان علی کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 271 رنز بنالئے ہیں، سٹیون سمتھ اور مارنس لبس شاگنے کریز پر موجود ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان نے پہلی اننگز چار سو چھہتر رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی، اظہر علی اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں ، دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا تھا۔