
اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کے روزاسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو شام چھ بجے سے قبل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے چک شہزاد میں قائم سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے، جس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جائے گا جبکہ لیگی صدر تمام ارکان کو اعتماد میں بھی لیں گے۔